مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نےشمالی وزیرستان میں باقاعدہ آپریشن شروع کرنےکاباقاعدہ اعلان کردیا ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن حکومت کی ہدایت پرشروع کردیاگیاہے،آپریشن القاعدہ سے وابستہ مقامی اورغیرملکی طالبان دہشت گردوں کےخلاف شروع کیاگیاہے جبکہ آپریشن کانام"ضرب عضب"رکھاگیاہے۔سیکیورٹی فورسزکودہشتگردوںکےٹھکانےختم کرنےکامشن سونپاگیاہے۔اعلان کے بعد پاک فوج شمالی وزیرستان میں طالبان دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کرے گی ۔آئی ایس پی آر کے جا ری کردہ اعلامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں رہنےوالےمحب وطن اورپرامن لوگ ہیں،دہشت گردکارروائیوں سےملک کی ترقی اورمعاملات زندگی کونقصان پہنچ رہاہے،دہشت گردوں نےشمالی وزیرستان میں معمولات زندگی معطل اورلوگوں کوخوف زدہ کیاہواہے،آپریشن طالبان دہشت گردوں کےخلاف شروع کیاگیاہے،آپریشن میں طالبان دہشتگردوں کےٹھکانوں کونشانہ بنایاجا ئےگا۔
پاکستانی فوج
پاکستانی فوج کا شمالی وزيرستان میں طالبان کے خلاف آپریشن کا اعلان
مہر نیوز/ 15 جون / 2014 ء : پاکستانی فوج نےشمالی وزیرستان میں باقاعدہ آپریشن شروع کرنےکاباقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
News ID 1837154
آپ کا تبصرہ